counter easy hit

حکومت گلگت بلستستان کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)حکومت گلگت بلستستان کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔ زوار اسماعیل صدر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے کورونا وبا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ، مشکل معاشی حالات اور محدود وسائل کے باوجود، ہم سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو اپناتے ہوئے، کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ہمیں تاجر برادری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حالات اب تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے وفد کو تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے تاجروں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر خارجہ کو کورونا کے باعث ہونیوالے نقصان اور کاروباری مشکلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website