counter easy hit

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مقابلہ حسن نعت و قرات کا انعقاد

 Degree College for Women

Degree College for Women

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مقابلہ حسن نعت و قرات کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگر ی کالج برائے خواتین میں یوم پاکستان کے حوالے سے حسن نعت و قرات کے مقابلے ہوئے جس کی صدارت کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر مشرف النساء نے کی مقابلہ کالج ہذا کی طالبات کے درمیان ہوا مقابلہ میں تین ججز مقرر کیے گئے تھے جن میں مسز ساجدہ پروین لیکچرار عربی ، مس نائلہ گل لیکچرار تاریخ ، مس بشریٰ احمد لیکچرار انگلش شامل تھی ججز کے فیصلے کے مطابق نعت و قرات میں جن طالبات نے فسٹ پوزیشن حاصل کیں ان میں نتاشہ جمیل نے نعت کے مقابلہ میں اول پوزیشن ، دوئم پوزیشن انعم حنیف ، تیسری پوزیشن طیبہ امجد نے حاصل کی جبکہ قرات میں اول پوزیشن انعم حنیف اوردوسری پوزیشن حفظہ ثمینہ نے حاصل کی