counter easy hit

کم کرڈیشین کا ویب سائٹ پر ہتک عزت کا دعویٰ

Defamation claim the honor at the site krdysyn

Defamation claim the honor at the site krdysyn

امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کم کرڈیشین ویسٹ نے ایک گاسپ ویب سائٹ پر مقدمہ دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں انھوں نے لوٹے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ ہتک عزت کا ہے تاہم اس میں نقصانات کے بارے میں وضاحت نہیں۔ یہ مقدمہ گاسپ سائٹ میڈیا ٹیک آؤٹ اور ان کے بانی فریڈ موانگاگوہنگا دونوں کے خلاف دائر کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں مسلح ڈاکوؤں نے کم کرڈیشین کو پیرس کے ایک فلیٹ میں باندھ دیا تھا اور ایک کروڑ ڈالر کے زیورات لے کر فرار ہو گئے تھے۔

یہ مقدمہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیاجس میں کہا گیا کہ فرانس میں ڈاکے کے ایک خوفناک اور المناک واقعے کی شکار کم کرڈیشین کو امریکہ واپسی پر مزید نشانہ بنایا گیا اور اس بار ایک آن لائن گاسپ سائٹ اس میں شامل ہے جس نے اکتوبر کے اوائل میں متعدد مضامین کے ذریعے انھیں جھوٹی اور چور کہا۔

اس میں کہا گیا کہ مضامین میں بغیر کسی ٹھوس شواہد کے یہ دعویٰ کیا گیا کرڈیشین نے ڈکیتی کی غلط خبر دی، تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بارے میں دروغ گوئی سے کام لیا اور پھر انشورنس کمپنی نے لاکھوں ڈالر ٹھگنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ مسٹر موانگاگوہنگا نے انھیں جھوٹی اور مجرم کہنے پر معافی نامہ شائع کرنے اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا تاہم ابھی تک میڈیا میک آؤٹ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ 35 سالہ کم دو بچوں کی ماں ہیں اور انھوں نے موسیقار کانیے ویسٹ سے شادی کی اور وہ اپنی ریئلٹی ٹی وی سیریز کی بدولت امریکہ کے بیشتر گھروں میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website