counter easy hit

رنویر سنگھ کی دپیکا پڈوکون سے دوستی خطرے میں پڑ گئی

 Deepika Padukone,

Deepika Padukone,

ممبئی……بالی ووڈ کے باجی راؤ کی مستانی کے ساتھ گہری دوستی سے کون واقف نہیں لیکن اب ان کی یہ گہری دوستی خطرے سے دوچار نظر آرہی ہے۔
جی ہاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزدپیکا پڈوکون نے دنیا کے معروف ٹینس پلیئر نوواک جوکوچ سے لاس اینجلس میں ملاقات کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ورلینڈو میجک اور لاس اینجلس لیکرز کے مابین باسکٹ بال میچ کے بعد مقامی ہوٹل سے ایک ساتھ باہر نکلتے اور نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوتے دیکھا گیا۔
فوٹو گرافر ز نے ان کی چند تصاویر بھی اتاریں جن میں سے ایک میں وہ دونوں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے نظر آرہے تھے ۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ کے لئے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔