counter easy hit

ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے، مصباح

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریٹائر منٹ کے بارے میں جلد سب کو پتہ چل جائے گا۔ کوشش کروں گا کہ میری فارم بھی واپس آئے اور ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوجائے۔

Decision have taken about retirement, Misbah

Decision have taken about retirement, Misbah

جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز جتوانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے محدود اوورز کے فارمیٹ میںٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اس کی سر زمین پر آسان نہیں لیا جاسکتا، لیکن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش کیا ہے اس لئے پاکستان کو تھوڑی سی نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ سرفراز احمد ایک اچھا کپتان ہے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں اس نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ویسٹ انڈیز کی وکٹیں بھی پاکستان جیسی ہی ہیں۔ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔ مصباح نے کہا کہ نہیں جانتا ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ باہر بیٹھ کر اسپاٹ فکسنگ پر بولنا درست نہیں۔

اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے بچنے کیلئے مکمل آگاہی پروگرام ترتیب دینا ہوگا۔ اسپاٹ فکسنگ پر سخت قانون کے ساتھ ساتھ اس پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website