counter easy hit

پنجاب کے تمام مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام چھوٹے اور بڑے مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Decided to register all the shrines in Punjab

Decided to register all the shrines in Punjab

سرگودھا میں مزار کے متولی کے ہاتھوں 20 افراد کے بے دردی سے قتل ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے اور صوبے کے تمام مزارت کو رجسٹرڈ کرنے سمیت جعلی پیروں اور ان کے چیلوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں موجود جعلی پیروں اور غیر رجسٹرڈ مزارت کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے سفارشات کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ صوبائی وزیرمذہبی امور زعیم قادری کی ہدایت پر تیار کی جانے والی  سفارشات میں جعلی پیروں اور ان کے کارندوں کی سزا کا بھی تعین کیا گیا ہے جس کے مطابق جعلی پیروں کو 5 سے 7 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکے گا جب کہ ان کے چیلوں کو بھی 3 سے 5 سال تک سزا دی جائے گی۔ صوبے کے تمام بڑے اور چھوٹے مزارات کو رجسٹرڈ کیا جائے گا جب کہ مزارات کے سجادہ نشینوں اور متولوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب کے معروف آستانوں کے سجادہ نشینوں سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ اس سے قبل محکمہ اوقاف کے پاس پنجاب میں مزارات کی تعداد کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔  سفارشات کو وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website