counter easy hit

بریکنگ نیوز:پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کا فیصلہ : میجر جنرل آصف غفور کے رد عمل کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان خود میدان میں آگئے ، سب کچھ واضح طور پر قوم کے سامنے رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق آمر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے رد عمل کے بعد رات گئے چیف جسٹس آف پاکستان کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ۔ چیف جسٹس کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان

نک جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو ۔۔۔۔۔ پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر نک جونز کے بارے میں انتہائی رومانٹک انکشاف

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے مطابق پرویز مشرف کا کیس واضح تھا ،انہیں دفاع کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ،کیس کو طول دیا جا رہا تھا ،اگر ہم جلدی نہ کرتے تو معاملہ سالوں تک طول پکڑتا ۔میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاخیر ی حربوں کے باوجود معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا یا ۔آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کا کیس سننے سے معذرت کی ،آرمی چیف کی توسیع کا کیس میرٹ پر سنا اور فیصلہ دیا جس سے مستقبل میں تقرر کے معاملے کا ہمیشہ کے لیے تعین ہو ۔چیف جسٹس نے ایک کیس میں بڑی سرکاری پوزیشن دئیے جانے کا بھی ذکر کیا ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ذاتی بات چیت کو درخواست کا حصہ بنا یا ،شبہ تھا کہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس فیض آباد دھرنے کا ہو گا لیکن ان کے خلاف معاملہ لندن جائیدادوں کا نکلا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بتا یا کہ جسٹس فائز سے کہا کہ اپنا ریکارڈ منگوا کر چیک کریں جبکہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں کہا کہ فیصلہ میرٹ پر دیں ،جسٹس فائز کو ادارے کی ساکھ سے متعلق بیانات دینے سے روکا ۔ان کاکہنا تھا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اداروں کے خلاف جو کہا نہیں کہنا چاہیے تھا ،ان کو ہٹانے کا فیصلہ میرٹ پر کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ ممتاز قادری کے فیصلے کے بعد سیکیورٹی پیشکش سے انکار کیا تھا ۔

Death, sentence, to, Pervez Musharaf, Chief Justice, come, forth, to, reply, the, news, against, him

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website