counter easy hit

سزائے موت کے مجرموں کو شفاف مقدمے کی سہولت دی گئی،سعودی مشن

Death row convicts granted

Death row convicts granted

نیویارک ……اقوام متحدہ میں سعودی مشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سزائے موت کے تمام مجرموں کو شفاف مقدمے کی سہولت فراہم کیں،سزائیں نسل اور فرقے کی تفریق کے بغیر دی گئیں۔سعودی عرب نے مذہبی اسکالر سمیت 47افراد کو دئی گئی سزائے موت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تمام مجرموں کو سزائے شفاف مقدمے ،نسل اور فرقے کی تفریق کے بغیر دی گئی ہیں۔سعودی مندوب نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے تحفظات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو این جنرل سیکریٹری کے بیان سے دکھ ہوا ہےاقوام متحدہ میں سعودی مندوب کا کہنا ہے ایران سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد یمن اور شام میں امن عمل کو نقصان پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔قبل ازیں بانکی مون نے سعودی عرب اور ایران کے درمیاب بڑھتی کشیدگی پر تشویش کااظہار کیا تھا ۔ادھر سعودی عرب میں مذہبی اسکالر کی سزائے موت سے پیدا صورتحال پر امریکا کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کشیدگی ختم کریں۔