counter easy hit

ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت، اردگان اور پیوٹن دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پرمتفق

Death of Russian Ambassador to Turkey, Erdogan and Putin agreed to strengthen cooperation against terrorism

Death of Russian Ambassador to Turkey, Erdogan and Putin agreed to strengthen cooperation against terrorism

 انقرہ: روسی سفیر کے قتل کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

روسی سفیر کے قتل کے بعد ترک صدر طیب اردون نے روسی ہم منصب پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق سمیت روسی سفیر کے قتل کی بھی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں طیب اردوان نے اس واقعے کو روس اور ترکی کے تعلقات پر حملہ قرار دیا، دوسری جانب روسی صدر نے سفیر کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شام میں امن عمل کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے تاہم روس کے تفتیش کار انقرہ جائیں گے اور معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ حملہ آور نے کس کے کہنے پر روسی سفیر کو گولی ماری۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آرٹ گیلری کی تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے پیچھے کھڑے مسلح شخص نے سفیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website