yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

موت کا آٹھواں سبب، ہیپاٹائٹس

Yes 2 Webmaster July 27, 2015 1 min read
Hepatitis Viruses
Share this:
Hepatitis Viruses
Hepatitis Viruses

تحریر : اختر سردار چودھری
اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ پاکستان کا ہر 10 واں فرد ہیپاٹائٹس کا مریض ہے ، اس کی کئی ایک وجوہات ہیںیہ کہ ایسا کوئی ادارہ ہی نہیں ہے جو کسی مرض کے اعداد و شمار جمع کرتا ہو اگر کوئی ادارہ ہو تب بھی یہ بات کہ پاکستان کا ہر 10 واں فرد ہیپاٹائٹس کا مریض ہے غلط ہے ۔ اس لیے بھی کہ ہیپاٹائٹس کو خاموش وائر س کہا جاتاہے اس کی علامات ظاہر ہونے سے 10 سے 20 سال تک مریض صحت مند نظر آتا ہے ۔ پاکستان میں اس مرض کے شکار افراد کی درست تعداد جاننے کے لیے ہر پاکستانی کا ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہے جبکہ ایسا کبھی نہیں ہوا ہمارے ملک میں ہمیں درست آبادی کا علم نہیں ہے ،کسی مرض کے شکار مریضوں کی تعداد کا کیسے علم ہو سکتا ہے۔ یہ ایک اندازہ ہے کہ اعدادو شمار کے مطابق پوری دنیا میں پایا جانیوالا ہیپاٹائٹس سی کا وائرس تقریبا170کروڑ افراد کے جسم میں موجودہ ہے اور 60 لاکھ سے ایک کروڑ تک پاکستانی لوگ اس میں مبتلا پائے جاسکتے ہیں یہ اچھا خاصا غلط اندازہ ہے۔

ہیپاٹائٹس کے مریض اس سے کہیں زیادہ ہیں جتنے بتائے جاتے ہیں۔ڈاکٹر بی اے خرم کے مطابق پاکستان بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اکثر لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں۔وہ عام طور پر مختلف علامات کو مرض سمجھ کر ان کا علاج کرواتے رہتے ہیں اور کسی مستند معالج کی بجائے غیر مستند ڈاکٹروں یا حکیموں سے علاج کرواتے رہتے ہیں اور مرض بڑھتا جاتا ہے جیسے جیسے دوا کرتے ہیں ۔پہلے ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 19 مئی کو منایا جاتا تھا پہلا عالمی ہیپا ٹائٹس دے 2008میں منعقد ہوا۔1963میں Dr. Baruch Blumberyنے ہیپاٹائٹس کی تشخیص کی پھر ان کی ٹیم نے ملکر ہیپاٹائٹس A,B,Cکی تشخیص کی۔ہیپاٹائٹسA,Bکی ویکسین تیار کر لی ۔ 1976میں Dr. Blumberyکو ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص پر نوبل پرائز بھی دیا گیا۔ ان کے اس شاندار کارنامے کی بدولت ہیپاٹائٹس ڈے کی تاریخ 19مئی سے تبدیل کرکے 28جولائی جو کہ ڈاکٹر کی تاریخ پیدائش تھی مقرر کر دی۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان جگرکی بیماریوں کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آتاہے۔جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

حکیم حافظ محمد اقبال کے مطابق پہلے معدہ خراب ہوتا ہے اس کے بعد جگر ان دونوں سے کوئی ایک خراب ہو تو دوسرے پر اس کا اثر ہوتا ہے ۔اس لیے اگر صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کیا جائے تو بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ۔جن میں معدہ اور جگر کے امراض بھی شامل ہیں۔ ہیپاٹائیٹس کا مرض سوزش جگر کامرض ہے جگر پسلیوں کے نیچے ،دائیں جانب 1400 سے 1600گرام کا ایک اہم عضو ہے ۔اس کے افعال میں وٹامنزوغیرہ ذخیرہ کرنا،خون کی صفائی، کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا،غذاکی کیمیائی مادوں میں تبدیلی، ہاضمے میں مدد دینا،جسم سے فاسد مادوں کے اخراج وغیرہ میں مدد دینا شامل ہے ۔ ہیپاٹائیٹس یاجگر کی خرابی کی سب سے اہم وجہ کئی اقسام کے وائرس ہوتے ہیں ان وائرس کی اقسام کے نام A، B،C، Dاور E( اے بی ، سی ڈی اور ای )وغیرہ ہیں۔

اِس بیماری کی تشخیص خون کے ایک خاص ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہے ۔جب ایک شخص کا جگر بہت ہی زیادہ گل جاتا ہے ،خراب ہو جاتا ہے کام چھوڑ دیتا ہے تو اِس کا آخری علاج یہ ہوتا ہے کہ اْس کا آپریشن کرکے ایک نیا جگر پیوند کر دیا جائے ۔لیکن ایسے آپریشن کے لئے دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے ،جگر کا عطیہ ملتا کم ہے ،مہنگا بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ جگر کا عطیہ دینے والے کم اور ان کی تعداد زیادہ ہے جن کو جگر کے عطیہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس لیے اگر ہیپاٹائٹس بی کے مرض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اِس سے جگر کا کینسر ہو سکتا ہے ، بہترین حل تو یہ ہے کہ تمام بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں ۔اِس کے علاوہ وہ بچے جو 18سال سے کم عمر کے ہوں اور اْنھیں بچپن میں ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے نہ لگے ہوں اْنھیں بھی ویکسین دی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ جیسا کہ اوپر لکھا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص خون کے ایک خاص ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہے تو یہ ٹیسٹ کروا لینا چاہیے خاص کر اگر درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو دیر نہیں کرنی چاہیے ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں بھوک لگنا کم ہو جائے گی، منہ کا ذائقہ تبدیل ہو جائے گا، جسم میں تھکاوٹ محسوس ہو گی، گھبراہٹ محسوس ہو گی، کمزوری بھی محسوس ہو گی، کھانے کی جانب رغبت نہیں ہو گی، کھانے کی خوشبو آئے گی تو وہ بری لگے گی، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہیں سگریٹ کا ذائقہ برا محسوس ہو گا، آنکھیں پیلی ہونا شروع ہو جائیں گی اور جسم کا رنگ پیلا ہونا شروع ہو جائے گا۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی کی علامات بہت آہستگی سے ظاہر ہوتی ہیں لیکن جب ہیپاٹائٹس بی مستقل مرحلے میں آ جائے گا تو نہایت ہی شدید قسم کا یرقان ہو گا۔” بھوک کا ختم ہونا ‘ وزن کم ہونا ، چہرے کارنگ زرد ہونا ، پیٹ میں پانی بھر جانا ، خون کے قے آنا بے ہوشی ہونا ، سانس سے بوآنا ، نیند میں خلل ، ہاتھوں پر کپکپی ہونا ، پائوں اور تمام جسم میں سوجن اسہال، تھکاوٹ کا احساس جِلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ اور پٹھوں، جوڑوں اور معدے میں درد وغیرہ اس کی علامات ہیں۔کالے یرقان( ہیپاٹائٹس سی) میںپیلا یرقان یا کالا یرقان دونوں کے اسباب موجود ہوتے ہیں۔کالا یرقان میں بعض اوقات پسینہ تک سیاہ ہو جاتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کا مرض کیسے پھیلتا ہے اور کیسے نہیں پھیلتایہ جاننا ضروری ہے۔ یپاٹائٹس کی وائرس کا شکار ہونے کی مختلف ذرائع ہیں اکثر لوگوں کو یہ علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ کیسے مرض میں مبتلا ہوئے ۔چھینکنے ، کھانسنے ، بوسہ لینے ، روز مرہ زندگی کے کام سے یہ وائرس دوسرے کو منتقل نہیں ہو سکتا اس مرض کے لاحق ہونے کے عام ذرائع یہ ہیں،آلودہ پانی پینے سے کھانا پکانے یا کھانے سے پہلے ،بیت الخلا سے فارغ ہونے کے بعد اچھی طرح ہاتھ نہ دھونے سے ۔متاثرہ خون ،سرنج،اوزار،جنسی تعلقات (اس بابت کہا جاتا ہے جو خون کے جاری ہونے کا سبب بنے ) جیسے ایام ماہواری میں جنسی ملاپ ، متاثرہ شخص کا استرا ، ٹوتھ برش کا استعمال ،وغیرہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس اے اور ای اقسام کے انفیکشن متعدی ہیں جو عموماً پینے کے گندے پانی یا ناقص نکاسیء آب کے باعث پھیلتا ہے۔جو مزید بڑھ کر بی اور سی اور دیگر بہت سے امراض کا سبب بنتے ہیں قومی تحقیقاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پینے کا 82 فیصد پانی انسانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہے۔

واٹر ریسرچ کونسل کی رپورٹ کی مطابق ملک کے 23 بڑے شہروں میں پینے کے پانی میں بیکٹیریا، آرسینک، مٹی اور فضلے کی آمیزش پائی گئی ہے ۔پاکستان میڈیکل ہیلتھ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 90 فیصد بیماریوں کی وجہ پینے کا پانی ہے جس کے باعث سالانہ 11 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسے لاعلاج مرض کی وجہ بھی پینے کا آلودہ پانی ہے ۔ایک رپورٹ اس سے قبل بھی آئی تھی جس میں ملک میں پانی کے معیار پر تحقیق کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی جانب سے بوتل کے پانی پر کی گئی ایک تحقیق میں مارکیٹ میں منرل واٹر کے نام پر فروخت ہونے والے 63 مختلف برانڈز کے نمونے حاصل کئے جن میں سے 52 فیصد پینے کے لئے غیرمحفوظ پائے گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہے ۔اس دن کو منانے کامقصد لوگوں میں اس بیماری کی آگاہی اجاگر کرنا ہے کہ یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا کیا تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ ہیپاٹائٹس سے بچائوکی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور اگہ یہ بیماری لاحق ہو جائے تو اس بیماری کے خلاف فوری طور پر علاج شروع کریں۔ دین پر چلیں اور اپنی شریک حیات تک محدود رہیں۔علاج فوراََ شروع کروائیں خاص کر اپنی غذا کا خیال کریں تاکہ یہ مرض زیادہ نہ بڑھے اور کینسر یاسروسس سے بچا جاسکے ورنہ جگر کی منتقلی کروانی پڑتی ہے۔

Akhtar Sardar Choudhary
Akhtar Sardar Choudhary

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Yaqoob Memon
Previous Post یعقوب میمن کو پھانسی انصاف کا مذاق ہے: جسٹس کاٹجو
Next Post اے حضر علیہ سلام کچھ آپ ہی کریں
Flood

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.