counter easy hit

3 سے کم سمیں رکھنے والوں کیلیے تصدیق کی تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع

SIMs

SIMs

اسلام آباد (یس ڈیسک) پی ٹی اے نے 3 سے کم سموں کیلیے تصدیق کی تاریخ 14 اپریل تک بڑھا دی۔ 3 سے زائد سمیں رکھنے والے 26 فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر تھی۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے

تاہم جن لوگوں کے پاس 3 سے زائد سمیں ہیں ان کیلیے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور ایسے افراد 26 فروری تک ہی سموں کی تصدیق کراسکیں گے جبکہ 3 سے کم سمیں رکھنے والے افراد کو مہلت ملے گی جو 14 اپریل تک تصدیق کرا سکیں۔