counter easy hit

ڈینگی کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد ڈی سی او سائرہ عمر نے صدارت کی

DCO Saira held

DCO Saira held

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) ڈینگی کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد ڈی سی او سائرہ عمر نے صدارت کی۔تمام ضلعی محکمو کی ڈینگی کے متعلق ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ان ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ ہوگی۔جس میں تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران اور اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سائرہ عمر نے ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ “ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی(DERC)کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او سائرہ عمر نے ٹی ایم ایز سمیت ماحولیات، کوآپریٹو، فشریز، سوشل ویلفئیر،سول ڈیفنس سمیت تمام ضلعی محکموں کی انفرادی رپورٹیں لے کر کارکردگی چیک کی اور ان کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی او سائرہ عمر نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قبرستانوں،ٹائر شاپس، کباڑخانوں،جوہڑ سمیت پارکوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں تینوں تحصیلوں کے اے سی صاحبان، ٹی ایم اوز،ڈی او سی مشتاق احمد سپرا، آل ای ڈی اوز کے علاوہ آل ڈی اوز نے شرکت کی