counter easy hit

رمضان بازاروں میں سبزی،فروٹ اور دالوں کے سٹالز میں دوئم کوالٹی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی او ننکانہ

 DCO Nankana

DCO Nankana

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس ) رمضان بازاروں میں سبزی،فروٹ اور دالوں کے سٹالز میں دوئم کوالٹی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹرعثمان علی خاں رمضان بازاروں میں سبزی ،فروٹ اور دالوں کے سٹالز میں دوئم کوالٹی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔اشیائے خوردونوش کے تمام دکانوں اورسٹالز پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر گتہ پر آویزاں کی جائیں گی۔مٹن اور بیف حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صبح9بجے سے 3بجے تک فروخت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے “رمضان بازاروں”کے حوالے سے منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹت کمشنرز ان رمضان بازاروں کو مانیٹر کریں گے۔ناقص اور گراں فراشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہونگی نہ کہ جرمانے ہونگے ڈی سی او نے تمام رمضان بازاروں کے انچارج حضرات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ،پنکھوں کی فراہمی،جنریٹر ز کی فراہمی،صفائی کے انتظامات ،پارکنگ کی سہولت،واش رومز سمیت فرسٹ ایڈ سنٹر کا قیام عمل میں لائیں۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ہدایت جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کی جائے۔ اور رمضان بازاروں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے ۔ رمضان بازاروں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز ،رمضان بازاروں کے انچارج،انجمن تاجران کے نمائندگان سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران نے شرکت کی۔