counter easy hit

یوم پاکستان ، لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

Day of Pakistan

Day of Pakistan

سلامی کے وقت فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی ، سلامی کی تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
لاہور (یس اُردو) آج ملک بھر میں چھہترواں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ لاہور میں ڈیفنس کے قریب محفوظ شہید گریژن میں نماز فجر کے فوراً بعد ہونے والی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ سلامی کے وقت فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ اس موقع پر جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے ۔ سلامی کی تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ تقریب کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔