counter easy hit

ڈیوڈ وارنرٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے

سڈنی: ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے۔

David Warner became the 5th batsman century in the first session of the match in the world

David Warner became the 5th batsman century in the first session of the match in the world

ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے، آسٹریلوی اوپنرنے سڈنی ٹیسٹ میں صرف 78 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے الیٹ کلب کو جوائن کر لیا، اس سے قبل 1976ء میں پاکستان کے سابق کپتان ماجد خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے تھری فیگر اننگز تراشی تھی، ڈان بریڈ مین 1930، چارلس میکارنٹی 1926، وکٹر ٹرمپر 1920 میں پہلے روز لنچ سے قبل سنچری سکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، تینوں بیٹسمین آسٹریلوی اور حریف ٹیم انگلینڈ تھی۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر اس بات سے قطعی لاعلم تھے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے ہی سیشن میں سنچری داغنے والے ریکارڈ میں حصے دار بن رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 80 رنز بنانے کے بعد سوچنا شروع کیا کہ لنچ میں 25 منٹ رہ گئے ہیں، 100 رنز مکمل کر سکتا ہوں، میری اصل توجہ اس بات پہ تھی کہ تیزی سے رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز اور حریف کو دباؤ میں لانے کا موقع فراہم کروں۔ ریکارڈ کے حوالے سے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپسی پر ٹیم ڈاکٹر پیٹر برکنر نے بتایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website