counter easy hit

2016 برطانیہ ،چین تعلقات میں اضافے کا سال ہوگا، ڈیو ڈ کیمرون

, Dave D'Cameroon

, Dave D’Cameroon

لندن…..برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون نے کہا ہے کہ رواں سال چین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافے کا سال ہو گا ، ہم آپس میں مضبوط رشتے استوار کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔
چین کے نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے ایک چینی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک سال کی خوشحالی چاہتے ہیں تو غلہ اگائیں ، اگر دس سال کی خوشحالی چاہتے ہیں تو درخت لگائیں اور اگر زندگی بھر خوش اور خوشحال رہنا چاہتے ہیں تو آپس میں اچھے تعلقات قائم کریں اور دوستی کے رشتے کو پروان چڑھائیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، برطانیہ چین کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے ، ہمارے چین کے ساتھ 40 ارب پائونڈز کے معاہدے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے ، کئی چینی طالب علم برطانیہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ ہماری خواہش ہے کہ برطانوی طلبا چین میں جا کر تعلیم حاصل کریں ۔وزیر اعظم کیمرون نے اس موقع پر چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی ۔