counter easy hit

دولت پور کے قریب گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

Daulatpur near the gas load shedding

Daulatpur near the gas load shedding

نواب شاہ …..نواب شاہ میں دولت پور کے قریب گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے دھرنا دے کر نیشنل ہائی وے بلاک کردیا ۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے انتہائی کم پریشر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ دولت پور میں مرد و خواتین نے بچوں کے ہمراہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف چولہے اور برتن اٹھاکر احتجاجی دھرنا دیا -مظاہرین نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے – دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک دو گھنٹے سےمعطل رہا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین سے سوئی گیس حکام کے دھرنا ختم کرانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں ۔