counter easy hit

دتہ خیل میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 12 دہشتگرد ہلاک

Gunship Helicopter

Gunship Helicopter

شمالی وزیرستان (یس ڈیسک) افواج پاکستان پاک سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے شمالی وزیرستان میں مصروف عمل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں امن کے بارہ دشمن ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کی سات گاڑیاں اور چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔