counter easy hit

دربھنگہ ٹائمز کا نیا شمارہ افسانہ نمبر منظر عام پر

پٹنہ (پریس ریلیز) سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز دربھنگہ کا نیا شمارہ افسانہ نمبر کے طور پر منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ شمارہ افسانہ نمبر کے طور پر قدر دانوں کے درمیان پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

اردو ادب میں افسانہ نگاری کے تعلق سے اس کے مشمولات منفرد اور جدید نوعیت کے ہیں۔ جدید شمارہ کے مشمولات پر نگاہ ڈالیں تو داریہ’ کہنے کی بات’ میں مدیر ڈاکٹر منصورخوشترنے اس کے اشاعت کی حمایت اور ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔

دیگر مشمولات میں شموئل احمد،پیغام آفاقی،مشتاق احمد نوری،مناظرعاشق ہرگانوی،فرخ ندیم ،رحمن عباس،نعیم بیگ،سیداحمد قادری،ابرار مجیب،اقبال حسن آزاد،مجیراحمدآزاد،مریم ثمر،اظہرنیر،فرحین جمال،وحید قمر،شاہد جمیل،نسترن احسن،شمیم قاسمی،سلمیٰ جیلانی اورطارق عزیزکے گراں قدر افسانے شامل ہیں۔

اس کے علاو ہ دیپک بدکی،ابوبکر عباد،پرویز شہریار،شہاب ظفر،خورشید حیات،حقانی القاسمی،فہیم اعظمی ،اقبال متین،محمد علی جوہر،حیدرعلی،یاسمین رشیدی،قیام نیر،زرنگار یاسمین ،شاہدالرحمن، سلمان عبدالصمد،احسان عالم ،شمیم افروز،محمد علام الدین ،محمد علیم الدین عارف حسن اورشاہنواز فیاض کے مضامین کو جگہ دی گئی ہے۔

شمارہ میں صدف اقبال کا انٹرویو ‘انٹرویو کے بہانے دلچسپ گفتگو’ لائق تحسین ہے ۔ کتابوں کی باتیں کے عنوان کے تحت ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی، جمال اویسی،سلمان عبدالصمد، احتشام الحق،کامران غنی اور پروفیسرعبدالمنان طرزی کے تبصرے شامل ہیں ۔ یہ شمارہ دربھنگہ میں ناولٹی بکس قلعہ گھاٹ اور پٹنہ میں بک امپوریم سبزی باغ میں دستیاب ہے۔

Darbhanga Times

Darbhanga Times