counter easy hit

ڈیل اسٹین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی دستبردار

Dale Steyn

Dale Steyn

جوہانسبرگ …… جنوبی افریقن ٹیم کے اسٹار فاسٹ بائولر ڈیل اسٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو رہا ہے، انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں ایک۔صفرکی برتری حاصل ہے۔ اسٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات ففٹی ففٹی تھے تاہم وہ سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی کوچ ڈومینگورسل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو کر ملک کی نمائندگی کریں گے۔