کراچی: ژوب میں منفی 2، کوئٹہ اور قلات میں منفی ایک، بارکھان میں 4، سبی میں 8، جیونی اور پسنی میں 12، خضدارمیں ایک، لسبیلہ میں 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات

شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔ گزشتہ شب کراچی میں کم ازکم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم از کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائس سے تیس ڈگری 24 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ گزشتہ شب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








