counter easy hit

وزیر اعلیٰ کا ننکانہ کے ڈی سی او ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کو او ایس ڈی بنانیکا فیصلہ

D Chief Minister

D Chief Minister

میاں محمد شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا ، مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہارکیا
ننکانہ (قمر عباس سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ننکانہ کے ڈی سی او ، ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں پل کا افتتاح کرنے کے بعد ننکانہ صاحب پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ننکانہ صاحب ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او ، ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا ہے