بلوچستان میں کسٹم حکام کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل اور لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔

Customs operation in Balochistan, recovered diesel and alcohol
گوادر کسٹم حکام کے مطابق اورماڑہ کے علاقے ہڈگو ٹھ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیر زمین دبائی گئیں غیر ملکی شراب کی200 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران پانچ آئل ٹینکرز پر چھاپا مارا گیا اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔








