counter easy hit

پاکستان کرنسی ایکسچینج لاہور پر ایف آئی اے کا چھاپہ، 5افراد زیرحراست

Currency Exchange FIA Lahore Pakistan raid, 5 arrested

Currency Exchange FIA Lahore Pakistan raid, 5 arrested

کراچی……افضل ندیم ڈوگر……پاکستان کرنسی ایکسچینج کی لاہور برانچ پر بھی ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا اور عملے کے 5ارکان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔تین ہفتے قبل پاکستان کرنسی ایکسچینج کی پشاور برانچ پر ایف آئی اے کے چھاپے کے نتیجے میں ساڑھے 7کروڑ کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی تھی اور 8 ملزمان کو گرفتار کرکے فارکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور کمپنی کے مالک ملک بوستان سمیت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ، حوالہ، ہنڈی اور دیگر معاملات کی چھان بین کے لئے ایف آئی اے لاہور کی بھاری نفری نے گذشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی وائی بلاک میں پاکستان کرنسی ایکسچینج کمپنی کی برانچ پر چھاپہ مارا اور متعلقہ ملازمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی چھاپہ مار پارٹی کئی گھنٹے تک برانچ میں موجود رہی اور برانچ سے لین دین کا تمام ریکارڈ، کئی کمپیوٹرز اور ہارڈ ڈرائیو قبضے میں لے کر ہمراہ لے گئے۔کمپنی کے مالک ملک بوستان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کی برانچ پر ایف آئی اے نے چھاپہ نہیں مارا بلکہ ایف آئی اے کی ٹیم کیپٹل اماؤنٹ اور دیگر معمولات کی چیکنگ کیلئے گئی تھی جو کارروائی کے بعد واپس چلی گئی۔انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ حوالہ، ہنڈی اور لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے ان کے عملے کو خط وصول کرایا گیا ہے جو کہ دیگر منی چینجرز کو بھی پہنچایا گیا۔