counter easy hit

جرمنی میں شاطرشخص نے ری سائیکلنگ مشین کودھوکا دے کر47 لاکھ روپے بٹورلیے

Cunning person in Germany to deceive recycling machine gathered Rs 47 lakh

Cunning person in Germany to deceive recycling machine gathered Rs 47 lakh

کولون جرمنی: جرمنی کے شہرکولون میں مشروب بنانے والی کمپنی نے عوام میں بوتلوں کو دوبارہ استعمال کا شعور بڑھانے کے لیے ایک ری سائیکلنگ مشین لگائی لیکن ایک چالاک شخص نے بوتل کے بدلے اس سے ہزاروں ڈالر کی رقم بنالی۔

جب آپ ری سائیکل کرنے کے لیے کوئی پلاسٹک یا شیشے کی بوتل مشین کے اندر داخل کرتے ہیں تو وہ اس کے بدلے ایک دویورو یا کچھ پیسے آپ کو دیتی ہے، زیادہ بوتلیں ہوں تو زیادہ رقم ملتی  ہے۔ لیکن کولون کی عدالت میں ایک شخص کو پیش کیا گیاجس نے مشین کو دھوکا دیا اور ایک بھی بوتل داخل کیے بغیر مشین سے 47 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرلی جب کہ دھوکا دہیکے کیس میں مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

ری سائیکلنگ مشین ایک دکان کے نچلے حصے میں رکھی تھی جہاں لوگوں کی آمدورفت کم کم تھی اور اس سے فائدہ اٹھانے والے اس شخص نے 5 ہزار یورو خرچ کرکے مشین میں بنیادی تبدیلیاں کیں۔ اس میں بوتل ڈالنے والے حصے کو کچھ تبدیل کیا اور ہر بار بوتل ڈالنے پر اسے معمولی رقم کی رسید ملتی جسے وہ جمع کرکے اس سے رقم حاصل کرلیتا تھا لیکن اگلے ہی لمحے وہ بوتل واپس نکال لیتا۔ اس نے کل 177,451 مرتبہ مشین میں بوتل ڈالی لیکن اسے ٹوٹنے سے قبل ہی واپس نکال لیا، مشین نے بتایا کہ بوتل اندر پہنچ چکی ہے

Cunning person in Germany to deceive recycling machine gathered Rs 47 lakh

Cunning person in Germany to deceive recycling machine gathered Rs 47 lakh

اس طرح اس نے ایک دو نہیں بلکہ 47 ہزار ڈالر کی رقم بنالی۔

کمپنی کے مطابق وہ اس سے واقف نہیں تھے اور کمپنی کے ایک نمائندے نے شک کے بعد اس دھوکا دہی سے پردہ اٹھایا اور اس شخص پر نظر رکھتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website