counter easy hit

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ ریجن میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

CTD operation in Dera Ismail Khan, 4 terrorists arrested

CTD operation in Dera Ismail Khan, 4 terrorists arrested

پشاورمیں کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پرڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں نواب ڈیرہ روڈ پرکارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتارکیا گیا ایک دہشت گرد پنجاب کے علاقے بکھر جب کہ دیگر3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 دہشت گرد  فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website