counter easy hit

عوام کا معیار زندگی بلند کرنے والوں کا سڑک کی تعمیر میں ڈھائی کروڑ روپے کا گھپلہ منظر عام پر آگیا

crore scam came to light

crore scam came to light

لالہ موسیٰ(منشاء بٹ) مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے نام نہاد لیڈران کی ایک اور کرپشن منظر عام پر آگئی۔عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے دعوے داروں نے ایک سڑک کی تعمیر میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ کا ٹیکہ لگا دیا ،سڑک تعمیر ہونے کے مہینوں بعد نہیں بلکہ دنوں بعد کھنڈر میں تبدیل ہو گئی ، تفصیلا ت کے مطابق ایک سال قبل حلقہ پی پی 112 میں ساڑھے 5کلومیٹر سڑک جو کہ چیچیاں سے نالہ بھمبر تک کا ٹینڈر مبلغ 5کروڑ میں ہوا ،بعد میں اسی ٹینڈر کو منسوخ کر کے ساڑھے پانچ کروڑ میں منظور کیا گیا ،ذرائع کے مطابق ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹینڈر میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ کمیشن مافیا لے اُرا ،اور باقی جو بچا اس سے سڑک کی تعمیر ہوئی ،جس میں انتہائی ناقص میٹریل کا وافر مقدار میں استعمال کیا گیا ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سڑک کچھ دنوں کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ،جس کی تصاویر عوام اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں ،ناقص میٹریل سے بننے والی یہ بدنصیب سڑک ایم پی اے حلقہ پی پی 112 چوہدری اشرف دیونہ کے حلقہ میں آتی ہے ،جب چوہدری اشرف دیونہ کو سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی خبر ملی تو انہوں نے اصل صورتحال جاننے کیلئے سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک کو کھنڈرات میں تبدیل ہوتے دیکھ کر ۔،،سر پکڑ کر رہ گئے،، سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال 12548912_1556451931262115_1006027905741288501_nکیا گیا تھا اور تقریباً ڈھائی کروڑ سے زیادہ کمیشن مافیا کمیشن ہڑپ کر گیا ، اس سڑک کی کچھ تصاویر عوام ملاحظہ فرمائیں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی دعوے دار مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے خود ساختہ انصاف کے علمبردار، عہدے داروں اور دوسروں کا احتساب کرنے والوں کا انصاف دیکھ لیں ،کچھ روز قبل بھی لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ کی لائٹس کا ٹھیکہ 55لاکھ میں ہوا اور تختی کی نقاب کشائی میں شہر بھر سے خوشامدی ٹولے نے بھرپور حصہ لیا اور کہا گیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر لائٹس روشن ہو جائے گی ،ڈھائی ماہ گزر چکے ہیں لائٹس تو روشن نہ ہوئی لیکن 55 لاکھ روپے کہاں شفٹ ہو گئے ہیں یہ عوام ان سے پوچھ سکتی ہے، سڑک کی تعمیر میں جس جس نے کمیشن کھائی ہے اس کے خلاف ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چھٹہ کو بلا تفریق کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے اورکہا ہے کہ عوام کا پیسہ پوری ایماندرای کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہئے ،اس کرپشن میں کون کون ملوث ہے ؟ اس کو عوام کے سامنے لایا جائے،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کمیشن کھانے والوں میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے قریبی ساتھی اور لالہ موسیٰ مسلم لیگ ن کے عہدے دار بتائے جاتے ہیں،