counter easy hit

کرمنل پراسیکیوشن بل سپریم کورٹ میں چیلنج

Criminal prosecution of the Supreme Court

Criminal prosecution of the Supreme Court

کراچی……..سندھ حکومت کے پاس کردہ قانون کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل دو ہزار پندرہ کی سماعت جلد کرنے کے لئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔جلد سماعت کے لئے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سماعت بائیس جنوری کو کی جائے ۔
سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس کی جلد سماعت کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بل ایک کالا قانون ہےا س کو کالعدم قراردیا جائے۔ سماعت کرنے سے پہلے ڈاکٹر عاصم حسین کیس ، سندھ حکومت کے رینجرز کے ساتھ معاملا ت کا ریکارڈ بھی طلب کیاجائے۔ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل دو ہزار پندرہ پاس کرتے وقت ایوان کو چلانےوالی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور سینئر وزیر نثار کھوڑوسمیت وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی کی جائےاور ان کو آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔