counter easy hit

جرائم پیشہ کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں، سرکوبی کرنی چاہئے، رانا ثناء

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں ان کی سرکوبی کرنی چاہئے۔

لاہور میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بی بی سی کے انکشافات کا جائزہ لیا جائے، راؤ انوار کے انکشافات واضح تھے، بی بی سی اسٹوری میں ادھر ادھر گھمایا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ بجلی بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔