counter easy hit

کرائم تھرلر فلم “فیورئس “7 کا نیا دھماکے دار ٹریلر جاری

Furious 7

Furious 7

نیویارک (یس ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی ساتویں کڑی ” فیورئس7″ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دی گئی ہے۔ہدایتکار جیمز وان کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، آنجہانی اداکارپال واکر، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ،جارڈانا بریوسٹر ، ٹیریس گبسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس، کرٹ رَسل اور لوکس بلیک شامل ہیں۔

گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے اور سابق پو لیس مین برائن او کون کا کردار آنجہانی اداکار پال واکر نبھا رہے ہیں جن کی خطرناک کار حادثے میں اچانک موت کے بعد فلم کی بقیہ عکسبندی انکے بھائیوں کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیز اور وِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 3 اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔