counter easy hit

دنیائے کرکٹ پرحکمرانی کرنے والی ٹیمیں

Cricket teams teams

کراچی(ویب ڈیسک) کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ کل سے انگلینڈ میں سجے گا، اب تک کون کون سی ٹیمیں ورلڈ کپ جیت چکی ہیں اور کون سی ٹیمیں ٹرافی سے محروم رہیں۔کرکٹ کے پہلے عالمی کپ کی جنگ ہوئی 1975 میں جس کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز رہی، 1979 کا عالمی میلہ پھر ویسٹ انڈیز نے لوٹ لیا۔کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا عالمی کپ 1983 میں کھیلا گیا جو بھارتی ٹیم نے جیت لیا، بھارتی ٹیم کی قیادت کپل دیو کررہے تھے۔چوتھا ورلڈ کپ آسٹریلوی ٹیم کے نام رہا، 1992 کے عالمی کپ کا تاج پاکستان کے سر سجا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کیا۔کرکٹ کی چھٹی عالمی جنگ 1996 میں ہوئی جس میں سری لنکن ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔اس کے بعد ورلڈ کپ پر آسٹریلوی ٹیم کا قبضہ رہا، 1999 سے 2007 تک آسٹریلوی مسلسل تین بار عالمی کپ اپنے نام کیا۔مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے دوسری بار 2011 میں ورلڈ کپ جیتا اور 2015 میں ایک بار پھر آسٹریلیا ورلڈ کپ کی ٹرافی لے اُڑا۔آسٹریلیا نے سب سے زیادہ پانچ بار عالمی کپ جیتا، ویسٹ اور بھارت دو، دو بار عالمی چیمپئن بنے، سری لنکا، پاکستان ایک، ایک بار عالمی کپ کے فاتح رہے۔جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ وہ ٹیمیں ہیں جو اب تک ورلڈ کپ کی ٹرافی سے تاحال محروم ہیں، 2019 کا کون بنے گا فاتح اس کا فیصلہ 14 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ہوگا، خیال رہے کہ کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ کل سے انگلینڈ میں سجے گا، اب تک کون کون سی ٹیمیں ورلڈ کپ جیت چکی ہیں اور کون سی ٹیمیں ٹرافی سے محروم رہیں۔کرکٹ کے پہلے عالمی کپ کی جنگ ہوئی 1975 میں جس کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز رہی، 1979 کا عالمی میلہ پھر ویسٹ انڈیز نے لوٹ لیا۔کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا عالمی کپ 1983 میں کھیلا گیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website