counter easy hit

کرکٹ اولمپکس کے مقابلوں میں شامل نہیں ہوگی: آئی سی سی

Cricket Olympics

Cricket Olympics

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کو آئندہ اولمپکس میں شامل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
لندن: (یس اُردو) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ آئی سی سی کے گلوبل ڈویلپمنٹ سیل کے ہیڈ ٹم اینڈرسن نے کہا ہے کہ اگر ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ دو سال بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس صورت میں یہ مشکل ہو جائے گا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں بھی شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر دو سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا تو آئندہ اولمپکس سے اس کی تاریخیں متصادم ہو سکتی ہیں، اس لئے یہ مشکل ہے کہ دو بڑے ایونٹس کو ایک ہی وقت میں کروایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولمپکس ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ سے بھی بات ہوئی ہے۔ فی الحال اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ کرکٹ کو اگلے اولمپکس میں شامل کیا جائے۔