counter easy hit

کرکٹ فوکس ہو کر کھیلنے کیلئے جلد شادی کر رہا ہوں: احمد شہزاد

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور : قومی اوپنر اور سیلفی اسپیشلسٹ احمد شہزاد اب زندگی کی نئی اننگز کھیلنے جا رہے ہیں اور شادی کے کارڈ بانٹنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

احمد شہزاد کے مختصر کرکٹ کیئریئر میں کوئی سکینڈل تو نہیں آیا لیکن قومی اوپنر سمجھتے ہیں کہ اب وہ پورے فوکس سے کرکٹ کھیل سکے گے۔

کرکٹ سٹار کی چمک بہت سے فینز کو دیوانہ بنا دیتی ہے لیکن جو خواتین احمد شہزاد کی فین ہیں ان کے نام احمد شہزاد کا خاص پیغام ہے۔ احمد شہزاد کی ہونے والی اہلیہ کا نام ثناء ہے۔

انیس ستمبر کو احمد شہزاد دلہنیا لینے جائے گے اور اکیس کو ولیمے کی تقریب رکھی گئی ہے جب کہ مہندی کی کوئی تقریب نہیں رکھی گئی۔