counter easy hit

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور: وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹی گیشن ) تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وقاص نظیر ہوں گے جب کہ ممبران میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہ

Creating JIT to investigate murderous attack on Ahsan Iqbalجے آئی ٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کرے گی جب کہ ملزم سے تفتیش سمیت عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر کررپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے فاضل جج سے ملزم عابد حسین کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔