counter easy hit

امریکا میں طیارے کی مصروف شاہراہ پر کریش لینڈنگ، ویڈیو وائرل ہوگئی

کیلی فورنیا: امریکا میں مصروف شاہراہ پر طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

Crash landing of the airoplane at busy highway in America, video viral

Crash landing of the airoplane at busy highway in America, video viral

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو انجن والے سیسنا طیارے نے مصروف شاہراہ ’’405 فری وے‘‘ پر کریش لینڈنگ کی، نیچے آتے ہی زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارہ آگ کا گولہ بن گیا تاہم معجزانہ طور پر واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ جہاز میں دو میاں بیوی سوار تھے جو باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے مگر انہیں گہری چوٹیں آئیں۔ امریکی حکام نے بتایا کہ جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا، جس کے باعث پائلٹ نے رخ واپس ہوائی اڈے کی طرف موڑ لیا، تاہم جہاز رن وے تک پہنچنے سے پہلے ہی بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ نے شاہراہ پر ہی کریش لینڈنگ کی۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی اور کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور معجزانہ طور پر زمین پر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website