yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

MH Kazmi March 23, 2017 1 min read
Crackdown in occupied Kashmir on Pakistan Day, detained Hurriyat leadership
Share this:

سری نگر /  اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤںکو نئی دہلی جانے اور بھارتی دارلحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

Crackdown in occupied Kashmir on Pakistan Day, detained Hurriyat leadership
Crackdown in occupied Kashmir on Pakistan Day, detained Hurriyat leadership

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کو 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اوردیگر حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک ، اشرف صحرائی ، شبیرشاہ، ظفر اکبر بٹ، مختار احمد وازہ ،ایاز اکبر، الطاف شاہ، راجا معراج الدین کلوال، عمر عادل ڈاراور شاہد الاسلام کو گھروںمیں نظر بندیا زیر حراست رکھا۔ بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نعیم احمد خان کو سری نگر ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا وہ جہاز کے ذریعے نئی دہلی جانیوالے تھے۔ بھارتی پولیس نے شوکت احمد بخشی ودیگر رہنماؤںکے گھروں پر بھی چھاپے مارے اوراہل خانہ کو ہراساں کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم اور کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی نے سری نگر میں اپنے بیانات میں قابض انتظامیہ کی طرف سے حریت قیادت پر پابندیوںکی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پورے مقبوضہ علاقے کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے جہاں پر لوگوںکی تمام بنیادی آزادیاں سلب کرلی گئی ہیں۔ دریں اثناسید علی گیلانی ، مختا ر احمد وازہ، ظفر اکبربٹ اور فاروق احمد ڈار نے اپنے بیانات میں یوم پاکستا ن پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ جمو ں وکشمیر پاکستان کا حصہ بننے تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مارچ2000میں پتھری بل اور براک پورہ میں شہید کیے جانے والے بے گناہ کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ فوجیوں نے پتھری بل میں 5 افراد کو ایک جعلی مقابلے میںجبکہ براک پورہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کر کے 7افراد کو شہید کر دیا تھا۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیر شاہ ، آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ حریت قیادت کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ وہ (آ ج) جمعرات کو نئی دہلی میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں شرکت کر سکیں، حریت قیادت پریوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر پابندی جمہوری اصولوں اور نقل و حرکت کی آزادی کے خلاف ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیر شاہ ، آسیہ اندرابی کی گرفتاری اور پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے روکنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ حریت قیادت پر پابندی جمہوری اصولوں اور نقل و حرکت کی آزادی کے خلاف ہے ۔ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیری رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کریں تاکہ وہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں شرکت کر سکیں۔ آزادی پسند تنظیموں کی آزاد کشمیر شاخوں کے رہنمائوں نے اسلا م آباد میں ایک اجلاس کے دوران کشمیریوں کاز کی بھر پورسیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Liberation movements as time has to be pressed Can not finish, Pakistani high commission
Previous Post آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے ختم نہیں کیاجاسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر
Next Post کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ
For the first time in Karachi Pakistan Air Force fly-past

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.