الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ہے ، تمام اراکین کی تعیناتی تک کسی کیس کی سماعت نہیں ہوگی :سردار رضا
الیکشن کمیشن (یس اُردو ) غیر فعال الیکشن کمیشن کے باعث وزیر اعظم کےداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکےخلاف اثاثہ جات چھپانے کے معاملے کی سماعت نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کی تعیناتی تک کسی کیس کی سماعت نہیں ہوگی ۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کےچاروں ارکان کی تعیناتی تک کسی کیس کی سماعت نہیں ہوگی۔ قواعد کےمطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک رکن کی تعیناتی 45 روزمیں ہونی ہے۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم کےداماد اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدرکےخلاف اثاثہ جات چھپانے پرالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکررکھی ہے ۔