counter easy hit

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن کا سلسہ جاری

coup in Turkey

coup in Turkey

ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریک ڈاؤن میں میڈیا اور فوج نشانے پر ہیں۔
انقرہ: (یس اُردو) ترک حکام کے مطابق بغاوت کے الزام میں میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین خبر رساں اداروں، 16 ٹی وی چینلوں، 23 ریڈیو، 45 اخبارات اور 15 میگزینوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ 29 پبلشرز کی اشاعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور 20 نیوز ویب سائٹس بلاک جبکہ 25 میڈیا ہاؤسسز کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ بغاوت میں آٹھ ہزار چھ سو اکاون فوجیوں نے حصہ لیا۔ جن میں ایک ہزار دو سو چودہ کیڈٹ شامل ہیں۔ فوجیوں کے پاس 35 جہاز، 37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔ بغاوت کے الزام میں ایک سو انچاس جرنیلوں کو برخاست کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہائی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔