counter easy hit

ملکی سطح پر ہلچل مچا دینے والی خبر

Countrywide Stirring News

لاہور (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو ایک آدھ دن میں امریکہ جائیں گے،جس کا مطلب وہ وزیراعظم عمران خان سے پہلے امریکہ ہوں گے۔وہ وہاں کچھ عرصہ قیام کریں گے،سوال اٹھ رہے ہیں کہ انکی غیراعلانیہ ہنگامی روانگی کی کیا وجہ ہے پیپلز پارٹی والے اس بات کو اچھلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نامور تجزیہ کار ایثار رانا اپنے ایک خصوصی تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران کے امریکہ پہنچنے سے پہلے بلاول زرداری چیدہ چیدہ سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرچکے ہونگے۔سیاسی حلقوں میں دعوی کیا جارہاہے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک خاموش ڈیل تیار کی جارہی ہے۔موجودہ حالات میں شریف فیملی سے ہاتھ ملانا ممکن نہیں،پیپلز پارٹی ابھی اس نہج پہ نہیں پہنچی جہاں اس سے ملا نہ جاسکے۔امریکی تھنک ٹینکس بھی یہی سمجھتے ہیں،بلاول اور عمران کی امریکہ میں خفیہ ملاقات مشکل ضرور ناممکن نہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ بلاول امریکی انتظامیہ میں کس حد تک لابنگ کرپاتے ہیں،پاکستانی سیاست میں اگر امریکی اثر ورسوخ سے انکار نہیں تو بات بھی قرین قیاس نہیں کہ پاکستان کی دو سیمی لبرل جماعتوں کو ایک پیج پہ نہ لایا جاسکے۔امریکہ فی الوقت پاکستان کو ہر طرح سے خوش کرنے کے موڈ میں ہے،دورہ سے قبل وہ بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دے چکا۔پھر چین میں افغانستان پہ کانفرنس میں دنیا کی تین بڑی طاقتیں چین،روس،امریکہ پاکستان کی خطے میں اہمیت کو تسلیم کرچکیں۔گو پاکستان کو شدید اقتصادی چیلنجز درپیش ہیں لیکن پہلی مرتبہ حکومت اور فوج ایک صفحے پر ہیں،آنے والے دنوں میں انقلابی تبدیلیاں، سزائیں اور کھربوں کی جائیدادیں ضبط ہوں گی۔اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو ہٹاتے ہٹاتے اپنے ڈپٹی کو بھی کھو سکتی ہے۔تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کیا جائے۔امید ہے عمران خان امریکہ سے بہت کچھ سمیٹ کے لاسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website