counter easy hit

ملک کے دینی مدارس میں دہشتگردی کی تعلیم نہیں دی جاتی : سردار محمد یوسف

Sardar Mohammad Yousuf

Sardar Mohammad Yousuf

گوجرانوالہ (یس ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام میں جوا کھیلنا یا جوائے خانے جانا حرام ہے، معین خان نے کسینو جانے کا اعتراف کیا جس کی سزا کا وہ حق دار ہے۔

جوا خانے میں ملوث ہر مسلمان کو سزا ملنی چاہیئے اور کھلاڑیوں کے متعلقہ ادارے کو ان کو سزا دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قاسمیہ گوجرانوالہ میں مقامی ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور دوسری جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کوئی مدرسہ نہیں ، مدارس میں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

داعش جیسی ایسی تنظیم پاکستان میں نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی وجود ہے، تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیا اور اس مشن کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، تحریک انصاف جمہوریت کے خلاف چل رہی ہے ، اکیسویں ترامیم سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات ہوچکے تھے آئندہ بھی ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔