counter easy hit

انسداد دہشتگردی کیلئے کمیونٹی پولیس کا نظام ناگزیر ہو گیا، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں ہر مسئلے کا حل نہیں، مقامی حکومتیں اور کمیونٹی پولیس کا نظام ناگزیر ہو گیا ہے۔

سندھ میڈیکل کالج میں اے پی ایم ایس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کنہا ہے کہ ہم نے فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا ہے لیکن فوجی عدالتیں ہر مسئلے کاحل نہیں ہیں۔

مقامی حکومتیں اور کمیونٹی پولیس کا نظام ناگزیر ہو گیا ہے ۔ کمیونٹی پولیس ہوگی تو ہم اپنا دفاع کر سکیں گے۔ کمیونٹی پولیس کا نظام ہر ضلع میں ہونا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

ہمیں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اس مقصد کے لئے ہمیں ہر محلے میں چوکیداری کا نظام قائم کرنا ہوگا۔ سکولوں کی حفاظت کے لئے مقامی رضاکاروں کو تیار کیا جائے۔