counter easy hit

قونصل جنرل آف پاکستان، جدہ جناب خالد مجید کا پاکستانی کمیونٹی کو پیغام

جدہ(امتیاز احمد) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مملکت کے مغربی ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ میں سعودی حکومت کا کرونا وائرس کے چیلنج پر اپنے شہریوں کیلئے احتیاطی اور موثر حفاظتی اقدامات پر اپنی مکمل حمایت کا اظہار اور تعریف کرنا چاہتا ہوں ۔ کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے سعودی حکومت تعریف کی مستحق ہے۔

میری پاکستانی کمیونٹی سے استدعا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے بیان کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ میری پاکستانی بھائیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور اللہ رب العزت سے اس کی رحمت کے لئے دعا گو رہیں۔
اس دوران قونصلیٹ جدہ مغربی خطے میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے مندرجہ ذیل رابطہ نمبروں پر کسی بھی معلومات / رہنمائی / ہنگامی صورتحال کے لئے چوبیس گھنٹے قابل رسائی رہے گا۔

012-6692371, 012-6691046, 012-6691047, 012-6691051

Council General of Pakistan to Saudi Arabia  Khalid Majeed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website