yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کرپشن کا ناسور

Yes 1 Webmaster July 30, 2015 1 min read
Corruption
Share this:
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
کچھ لوگ بے پرکی اڑاکر چسکے لینے کی عادتِ بدمیں مبتلاء ہوتے ہیں۔ ایساکرتے ہوئے وہ یہ تک بھی نہیں سوچتے کہ جس شخص کووہ طنز کے تیروںسے گھائل کررہے ہیںوہ مسندِاحترامِ کے کس درجے پرفائز ہے ۔اِن لوگوں نے تو پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کو بھی نہیں چھوڑا۔ وہ کہتے ہیںکہ علامہ صاحب ڈی چوک اسلام آباد میں دیاجانے والادھرنا ایک ”ڈیل ”کے تحت ختم کرکے ”پھُر” ہوگئے۔ ایسا پراپیگنڈا کرنے والے ہمارے مُرشدپر انتہائی لغواور بے بنیادالزام لگارہے ہیں۔ اُنہوںنے دھرناکسی ڈیل کے تحت نہیںبلکہ خرابیٔ صحت کی بناپر چھوڑاتھا ۔سبھی جانتے ہیںکہ علامہ صاحب دھرنے کے دنوں میں روزانہ 36 مختلف اقسام کی ادویات استعمال کیاکرتے تھے اوریہ تمام ادویات بیرونی ممالک سے درآمدکی جاتی تھیں کیونکہ انہیں پاکستان میںبنی ادویات پرسرے سے اعتبارہی نہیں۔ جب ”سازشی” نوازلیگ نے ”اَندرواَندری”سازش کرکے اُن کی”درآمدی ادویات” پرپابندی لگائی تو مولانابیمار پَڑگئے۔جس طرح دھرنوںکے دنوںمیں ہمارے پختون بھائی ”نسوار”کی تلاش میںمارے مارے پھرتے تھے اسی طرح ہمارے علامہ صاحب ادویات کی تلاش میںسَرگرداں۔

چاروناچار اُنہیںدھرنا چھوڑکر ”اپنے دیس”سدھارنا پڑاجسے سازشیوںنے ”ایویںخواہ مخوا”ڈیل کانام دے کرعلامہ صاحب کوبدنام کرنے کی ناپاک سازش شروع کردی ۔یہ لوگ جانتے ہی نہیںکہ علامہ صاحب پاکستان جیسے چھوٹے موٹے غریب ملکوںکے سربراہان سے ڈیل توکجا ،بات کرنابھی گوارانہیں کرتے ۔وہ توہمیشہ امریکہ ،کینیڈاجیسے ملکوںسے ڈیل کرکے ہی پاکستان تشریف لاتے ہیں۔ پھربھلا اُنہیں پاکستانی حکمرانوںسے ڈیل کرنے کی کیاضرورت ہے۔ ویسے اُنہیںیہ غریب ملک دے بھی کیاسکتا ہے۔اُن کے تو ایک اشارۂ اَبروپر بیرونی ممالک اُن کے قدموںمیں ڈالروںکے ڈھیرلگا دیتے ہیں ۔کچھ شَرپسند کہتے ہیںکہ علامہ کو ”فارن فنڈنگ” انارکی پھیلانے کے لیے کی جاتی ہے جوسرے سے غلط ہے ۔یہ تواُن کی علمی وجاہت کاثمرہے کہ بیرونی قوتیںاُن کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیے بیٹھی ہیں ۔مولانااپنی تحریروںاور تقریروںمیںمتعددبار غیرملکی سربراہان سے اپنی ملاقاتوںکا ذکرکر چکے ہیں ۔علامہ صاحب نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا”صحت کاایشو آیاتھامگر علاج کے بعدمیں انقلاب کے لیے مکمل تیارہوں۔ ڈِیل کی تہمت کاحکومتی پراپیگنڈا اپنی موت آپ مرگیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل زیادہ عرصہ اسلام آباداور لاہورکے ایوانوںپر مسلط نہیںرہ سکیںگے”۔

علامہ صاحب دراصل بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ملک میںانقلاب لانے کے جذبے کے ساتھ پاکستان تشریف لائے لیکن حکمرانوںنے مولاناکی نیت بھانپتے ہوئے بلدیاتی انتخابات پرہی ”پھڈا” ڈال دیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول مؤخرکرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے التواکے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن کامؤقف یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی اورریلیف میںمصروفیات کے باعث ڈیوٹیوںکے لیے سرکاری ملازمین کی خدمات الیکشن کمیشن کے سپردکرنے سے معذرت کرلی ہے ۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ 55 ہزارسے زائد نشستوںپر انتخاب میںحصّہ لینے والے 2 لاکھ سے زائداُمیدوار مایوسیوںکے بحرِعمیق میںغوطے کھارہے ہیںکیونکہ 2013ء سے اب تک باربار اُن کے ساتھ یہی ”ہَتھ” ہورہا ہے۔

Corruption
Corruption

اُن کے 9 کروڑ روپے سیکیورٹی کی مَدمیں قومی خزانے میں جمع ہیں جن کی واپسی کی کوئی سبیل نظرنہیں آتی۔ وہ بیچارے ”نیب” میں بھی نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں”پلی بارگین” کے تحت 9 کروڑ میں سے صرف 9 سو روپے ملنے کی ہی توقع ہے۔ نیب توہم نے بنایاہی اِس لیے ہے کہ اگر کرپشن کے مگر مچھوں کو کہیں اور پناہ نہ ملے تونیب حاضر ہے ۔مگرمچھ اربوں، کھربوں کی کرپشن کرتے ہیںاورلاکھوں ،کروڑوںدے کرپاک صاف اورمزید کرپشن کے لیے پھرتیار۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کراب تک 14 سالوںمیں پلی بارگین کے تحت صرف 18 فیصدرقم وصول کی اوروہ بھی ایسے کہ کئی بڑے مگرمچھ جھانسادینے میںکامیاب ہوگئے ۔150 مگرمچھوں نے پلی بارگین کے تحت رہائی حاصل کی اورنیب کوکئی سوارب روپے کے بدلے میںصرف 2 ارب روپے وصول ہوئے ،باقی سب ”پھُر” ہوگئے۔

سپریم کورٹ میںجمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 262 ارب روپے کی رقم پر15 ارب روپے کی پلی بارگین ہوئی لیکن وصول ہوئے صرف 2 ارب روپے۔ کئی کھرب روپے ہڑپ کرجانے والے 285 فراڈیوںنے نیب کوچند ارب روپے دینے کاوعدہ کرکے رہائی حاصل کی لیکن فراڈ ثابت ہونے کے باوجودوہ بھی نیب کوجھانسا دینے میںکامیاب رہے ۔اب یہ حقیقت توکھُل کرسامنے آچکی ہے کہ آمرپرویز مشرف نے بااثر افرادکو بلیک میل کرکے اپنے ساتھ ملانے کے لیے یہ ادارہ قائم کیاتھا۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میںبااثر افرادکو بچانے کے لیے نیب پلی بارگین کاسہارا لیتارہا اور کرپٹ ترین افرادسے اونٹ کے مُنہ میںزیرے کے برابررقم لے کراُنہیں پاکیزگی کے ایسے سرٹیفیکیٹ جاری کرتا رہاکہ ”دامن نچوڑدیں توفرشتے وضوکریں”۔

پرویزمشرف صاحب نے نیب کی صورت میںجو” گَند” ڈالا، اب اُسی گَندکو عزمِ صمیم کے مالک جنرل راحیل شریف صاف کرنے میںمگن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قوم کی تمامتر ہمدردیاںاور دعائیںاُن کے ساتھ ہیں۔وہ اتنے انتھک ہیںکہ صبح شمالی وزیرستان کے اگلے مورچوںپر ہوتے ہیںتو شام کوکوئٹہ۔ سیاسی قیادت نے پاکستان کواقتصادی بلندیوںپر لے جانے کے لیے چین کے ساتھ گوادرسے خنجراب تک اقتصادی راہداری بنانے کامعاہدہ کیاجس پرہندولالے کے پیٹ میںمروڑ اُٹھنے لگے۔اُس نے نہ صرف سرحدوںپر اشتعال انگیزکارروائیاں شروع کردیں بلکہ ہرفورم پر اقتصادی راہداری کے خلاف واویلابھی شروع کردیا۔ یہ الگ بات ہے کہ ہرجگہ اسے ”شٹ اَپ” کال کاسامناہی کرناپڑا۔ ہمارے سپہ سالارنے ہندولالے تک یہ دوٹوک پیغام پہنچادیاکہ اقتصادی راہداری ہرصورت میںبنے گی خواہ اِس کے لیے فوج کوکتنی ہی قربانی کیوںنہ دینی پڑے۔ اُنہوںنے فرمایا”فوج ہرقسم کی قربانی کے لیے تیارہے”۔

Karachi Operation
Karachi Operation

حیران کن ،انتہائی حیران کن کہ محض چند ماہ میں اقتصادی راہداری کے 870 کلومیٹر میں سے پاک آرمی نے 502 کلو میٹرسڑک بنا بھی ڈالی۔ کراچی آپریشن کسی بھی صورت میں ممکن ہی نہیں تھا اگر اِس کے پیچھے وزیرِاعظم صاحب کی شدید ترین خواہش اور فوج کی طاقت نہ ہوتی۔ ہم سمجھتے ہیںکہ ”شریفین”کا ایک صفحے پرہونا ہی دراصل قوم کی خوش بختی کی علامت ہے۔ بھلا کون یہ سوچ سکتا تھا کہ کراچی ایک دفعہ پھر روشنیوں کی طرف اپناسفر شروع کرسکے گا۔

کسے خیال تھاکہ کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری ختم ہوسکے گی ۔کون جانتاتھا کہ نوگوایریاز اورعقوبت خانوںکا خاتمہ ہوجائے گا۔کیا نائن زیروپر متواتر چھاپوںکا کوئی تصوربھی کرسکتا تھا؟۔ کیاکسی کے ذہن میںیہ خیال بھی آیاتھا کہ مختلف اداروںمیں بیٹھے کرپشن کے مگرمچھوںکے گریبانوںتک رینجرزکے ہاتھ پہنچ پائیںگے؟۔ اگرنہیں توپھر یقین جان لیںکہ یہ سب کچھ ہوا، تاحال ہورہا ہے اور”شریفین”کے عزم کے مطابق اُس وقت تک ہوتارہے گاجب تک ہرکس وناکس کواپنی آغوشِ محبت میںسمیٹ لینے والاکراچی ایک دفعہ پھرروشنیوںکے شہرمیں ڈھل نہیں جاتا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Faith
Previous Post ایمان کی حقیقت
Next Post اولاد۔۔حقیقی اثاثہ، گرانقدر نعمت
Parents and Children

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.