counter easy hit

جتنی ہو سکے کرپشن کی کوشش کرتے ہیں، منظور وسان کے بیان پر سندھ اسمبلی میں‌ قہقہے

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (یس ڈیسک) جتنی ہو سکے کرپشن کی کوشش کرتے ہیں، سندھ اسمبلی میں کرپشن کے بیان پر منظور وسان کی زبان پھسل گئی، شہریار مہر کہتے ہیں سچ زبان پر آہی گیا۔

بڑے کہتے ہیں پہلے تولو پھر بولو اور ٹھیک ہی کہتے ہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان کی زبان ہی پھسل گئی۔ ان کے منہ سے یہ الفاظ مکمل ہوئے ہی تھے کہ ایوان کشت زعفران بن گیا۔

اس صورتحال میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو وضاحت کرنا پڑی۔ اتنے میں اسمبلی سے آواز آئی کہ منظور وسان کو کوئی خواب تو نہیں آیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے کہا کہ آخر کبھی نہ کبھی سچ زبان پر آہی جاتا ہے لیکن یہ زبان کا پھسلنا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔

اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ منظور وسان کی زبان پھسلنے سے انہیں خفت اٹھانا پڑی۔ لگتا ہے منظور وسان کی زبان صرف پھسلتی ہی نہیں لڑکھڑا بھی جاتی ہے لیکن صوبائی وزیر منظور وسان خاطر جمع رکھیں، جوش خطابت کے دوران زبان پھسلنے کے معاملے میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔