counter easy hit

بدعنوانی کے الزامات : چینی ارب پتی گواو چانگ پولیس کی حراست میں

312616_53762900. [downloaded with 1stBrowser]

Corruption charges: Chinese billionaire Zhang sharp in police custody

پرائیوٹ سیکٹر میں گروپ فوسن چین کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کے ارب پتی چیئرمین گواو گوانگ چانگ کو پولیس نے کرپشن کے چارجز پر پچھلے دو روز سے پکڑ رکھا ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
بیجنگ (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ،148 بہت سے لوگ گوانگ چانگ کے لاپتہ ہونے کو حکام کی طرف سے چھان بین کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں147 ۔ واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے چینی صدر شی جن پنگ نے کرپشن کے خلاف انسداد دہشت گردی کی ایک وسیع مہم شروع کر رکھی ہے ۔ اس کے تحت ملک کی کئی نامور شخصیات قانون کے دائرے میں لائی جا چکی ہیں ۔ ان میں سابق سکیورٹی چیف ڑو یانگ کانگ سمیت بہت سے اہم نام ہیں ۔ کئی ایک کو سخت تفتیشی عمل کا سامنا ہے ۔ فوسن گروپ چین کی نجی کاروباری کمپنیوں کا سب سے بڑا اشتراک ہے جسے فوسن انٹرنیشنل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے 50 ارب یوآن ($ 7.8 بلین ڈالر) کے خالص اثاثہ جات ہیں ۔ یہ کمپنی یورپ اور شمالی امریکا میں جائیداد ، خزانہ ، دواسازی ، سٹیل اور تفریحی اشیاءکی صنعت کے قدرے کمزور اثاثے انتہائی تیز رفتاری سے خریدنے سے گریز نہیں کرتی ۔ گوانگ چانگ 5.6 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ چین کی 17 ویں سب سے امیر شخص ہیں ۔