counter easy hit

کورونا کی تشخیص اب صرف10 منٹ میں۔۔۔ مسلمان جوڑے نے کمال کر دیا، چند منٹوں میں پتہ لگانے والی کٹس تیارکرلیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں مقیم ترکش جوڑے نے منٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی۔ترک میڈیا کے مطابق سرحت پالا اور ان کی اہلیہ زینب الگاس نے اعلان کیا کہ انہوں نے کہ ایسی ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں جس کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیقصرف 10 منٹ میں کی جاسکے گی۔جوڑے کا کہنا تھا کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں انہوں نے اپنی قائم کردہ کمپنی ‘‘کنفرم بایوسائنسس’’ میں کٹس تیار کی ہیں،کٹس کی تیاری کا مرحلہ ایک ماہ قبل شروع کیا تھا اور اب اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کٹس کو چین، یورپ اور دیگر ممالک میں بھیج چکے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ کٹس تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جلد از جلد کر کے علاج کیا جا سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website