counter easy hit

ابو ظہبی میں کورونا ویکسینیشن شروع، کویت میں بھی ہنگامی استعمال کی منظوری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی ویکیسن لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے فارماسیوٹیکل اینڈ فوڈ سپرویژن کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری عبداللہ البدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیسن رجسٹریشن اینڈ سپرویژن ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے کویت میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے پہلے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ شہری مفت ویکسین لگوانے کے لیے ابو ظہبی کی ہیلتھ سروسز کی ہاٹ لائن پر فون کر کے وقت لے سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم 45 ہسپتالوں اور کلینکس پر ویکسین کی سہولت دی گئی ہے۔ ایس ای ایچ اے کے مطابق سینوفارم کی ویکسین دو خوراکوں میں دی جا سکتی ہے اور پہلی سے دوسری خوراک میں 21 روز کا وقفہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 84 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 617 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔چین کی سینوفارم سمیت چین نے چار ویکسینز آخری مراحل میں ہیں جن کے ٹرائلز امارات، برازیل اور ترکی سمیت کئی ممالک میں کیے گئے۔ تاہم موڈرنا، آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کے برعکس چینی ویکسینز کے موثر اور محفوظ ہونے کے بارے میں بہت کم معلومات شائع کی گئی ہیں۔ پیرو میں ایک رضا کار میں نیورولوجیکل مسائل سامنے آنے کے بعد سینوفارم کے ٹرائلز معطل کر دیے گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں حکام کے مطابق دارالحکومت ابو ظہبی میں چینی کمپنی سینوفارم کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو کویت میں بھی وزارت صحت نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔

برطانیہ پہلا ملک تھا جس نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگانی شروع کی۔
امارات اور بحرین میں سینو فارم کے فیز تھری کے ٹرائلز کیے گئے تھے اور دونوں ممالک نے منظوری کے بعد طبی عملے کے لیے اس ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website