counter easy hit

ایرانی پریشانیوں میں مزید اضافہ ….امریکہ کے بعد روس بھی میدان میں آگیا ، ایران پر بڑی پابندی عائد کر دی

ماسکو(ویب ڈیسک )روس نے ایران میں مہلک وائرس کرونا پھیلنے کے بعد اس کے شہریوں کو آج(جمعہ 28 فروری) سے ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ صرف دو مریضوں کی اطلاع دی ہے۔روس نے یکم اپریل تک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بعض پابندیاں بھی عاید کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم مارچ سے روس اور جنوبی کوریا کے درمیان بعض پروازیں

معطل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں یہ مہلک وائرس دسمبر کے آخر میں نمودار ہوا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اب تک چین اور دنیا بھرمیں اس وائرس سے 2700 افراد مارے جاچکے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس مہلک وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد بہت سے ممالک نے چین میں اپنی پروازیں کی آمد ورفت معطل یا منسوخ کردی ہے۔

CORONA, THREAT, INCREASED, IN, IRAN, AFTER, USA, RUSSIA, IMPOSED, BAN, ON, IRAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website