counter easy hit

کوپا امریکا : چلی اور میکسیکو کا میچ تین تین گول سے برابر

kopa America Footbal

kopa America Footbal

سینتیاگو : کوپا امریکا میں میزبان چلی اور میکسیکو کا میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا جبکہ بولیویا نے ایکواڈور کو دو کے مقابلے مٰیں تین گول سے ہرا دیا۔

سینتیاگو میں چلی اور میکسیکو کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔م یکسیکو نے 21 ویں منٹ میں برتری حاصل کی،اگلے ہی منٹ میں مقابلہ برابر ہو گیا۔اس کے بعد کھیل میں اور تیزی آئی،29ویں منٹ میں میکسیکو کا ایک اور حملہ،ایک اور گول ،لیکن چلی نے پہلے ہی ہاف میں پھر حساب برابر کر دیا۔

پہلا ہاف دو دو گول سے برابری پر ختم ہوا،چلی کو میچ میں پہلی مرتبہ 55ویں منٹ میں برتری ملی،البتہ میکسیکو نے 66ویں منٹ میں گول برابر کر دیا.میچ تین تین سے برابری پر ختم ہوا۔ایک اور میچ میں بولیویا نے ایکواڈور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔