yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
میلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
عمان میں مذاکرات کے فوراً بعد امریکہ نے ایران پر نئی تیل کی پابندیاں عائد کردیں
ملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
ناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • US-Iran Talks Yield Cautious Optimism, More Rounds Plannedامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    بین الاقوامی خبریں
    • US-Iran Talks Yield Cautious Optimism, More Rounds Plannedامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات: مثبت پیش رفت، اگلے دور کا اعلان
    • US Imposes New Oil Sanctions on Iran After Oman Talksعمان میں مذاکرات کے فوراً بعد امریکہ نے ایران پر نئی تیل کی پابندیاں عائد کردیں
    شوبز
    • Chappell Roan Stuns in See-Through Mugler-Inspired Gown at 2026 Grammysگریمی ایوارڈز 2026: چیپل روآن کا ٹرانسپیرنٹ گاؤن اور تھیری میگلر کی خراج تحسین
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    مقامی خبریں
    • یہ کراچی ہے: یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ،پابندی کے باوجود کم عمر بچے بری لعنت کا شکار،
    • کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا: وزیر داخلہ شیخ رشید
    کاروبار
    • افغان امن میں روس نے نیٹو کی ناکامی کا خلا پرکرنا شروع کردیا، افغان حکومت اور طالبان کا دورہ ماسکو
    • پیرس، سفارتخانہ پاکستان کا اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے اور بزنس فیڈریشن میڈیف کے تعاون سے آن لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

قبضہ گروپ

Yes 2 Webmaster December 15, 2014 0 1 min read
Tired Man
Tired Man
Tired Man

تحریر : ایم سرور صدیقی
سجاد حیدر یلدرم نے تو کہا تھا مجھے میرے دوستوں سے بچائو جن کی وقت بے وقت کی ملاقاتوں سے ایک نستعلیق سے ادیب کا جینا حرام ہو گیا تھا لیکن کوئی مشورہ دے سکتا ہے ہم کیا کریں۔ کوئی تدبیر سوجھتی ہے نہ کوئی طریقہ ہی ذہن میں آرہاہے۔ دراصل ہم ان دنوں پریشان اس لئے ہیں کالم چوروں نے ہمیں اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، ایبٹ آباد،پشاور اور فیصل آباد کے کتنے ہی روزنامے ہیں جن میں ہمارے کالم دوسروں کے نام سے بڑے دھڑلے سے چھپ رہے ہیں اور مزے کی بات ہے کہ ہم ان سرقہ کرنے والوںکا کچھ بھی بگاڑ سکتے۔۔۔ہمارے کئی کرم فرما فون کرتے ہیں کہ فلاںاخبار میںکالم آپ کے لوگو کے ساتھ چھپاہے لیکن وہی کالم ایک اور اخبارمیں اگلے چند روز بعد کسی اور کے نام سے چھپ گیا ۔۔۔یہ کیا چکرہے؟ اب ہم کیا بتائیں کہ ہم تو کافی مہینوںسے پریشان ہیں بلکہ اپنے کالم کسی اور کے نام پرچھپنے پر ہمیں چکر پہ چکر آتے رہتے ہیں اور ہم فریادکرتے ہیں۔

الہی یہ ماجرا کیا ہے؟۔۔۔۔ویسے یہ کالم چور ہیںبڑے ”بھولے”یا پھر حد درجہ” ایماندار”۔۔۔ سیم ٹو سیم وہی الفاظ ۔۔وہی ترتیب۔۔۔حتیٰ کہ عنوان بھی وہی۔۔کیا مجال ایک لفظ بھی اِدھر ادھر ہوجائے یا شاید پھروہ نقل کیلئے عقل کا استعمال کرنے کے بھی قائل نہیں۔۔۔ایک مرتبہ ” یادوں کی برات” والے جوش ملیح آبادی کسی مشاعرے میں شریک تھے ان کی موجودگی میں ایک غیرمعروف شاعرنے ان کی ایک نظم بڑی ٹھاٹھ سے سناڈالی جس پر داد تو بہت ملی لیکن جوش ملیح آبادی کو بہت غصہ آیا۔۔۔انہوںنے شاعرکے قریب جاکر پوچھا کیوں میاں صاحبزادے ے کیا حرکت کی کون سی کیسی حرکت؟شاعرنے بھولے پن سے جواب دیا۔۔۔کمال ہے جوش ملیح آبادی نے کہا میری نظم میرے ہی سامنے پڑھ ڈالی اور کہتے ہو کون سی حرکت دیکھئے۔۔ غیرمعروف شاعرنے کہا۔۔۔ہو سکتاہے آپ کے اور میرے خیالات ٹکرا گئے ہوں دیکھ بے ۔۔۔جوش ملیح آبادی نے اس کا شانہ جھنجھوڑتے ہوئے کہا کبھی جہاز اور سائیکل کی بھی ٹکر ہوئی ہے۔۔ خیریہ تو شاعر ِ انقلاب تھے۔۔یقینا ہماری طرح کئی کالم نگار۔۔ایسے سرقہ کرنے والوں سے تنگ ہوں گے اس لئے کالمسٹ ایسوسی ایشن کو اس بارے کوئی لائحہ ٔ عمل تیارکرنا چاہیے کیونکہ ہم تو ان سرقہ کرنے والوںکا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔۔اسی حسب ِ حال کا ایک پنجابی شعر ذہن میں آ رہا ہے۔
منگویں دیوے روشن کرکے اوہ ذہناںدیاں قبراں تے
شاعر نئیں پر شاعر بن کے پھردے روز ادیباں نال۔

ویسے یہ کتنی عجیب بات لگتی ہے کسی کی محنت کوئی دوسرا ہتھیا لے اور حقدار منہ دیکھتا رہ جائے شاید اسے چوری اور سینہ زوری کہا جا سکتاہے چوری کالم کی ہو،مال اسباب کی پاپھر نوٹوں یا ووٹوں کی چوری ہی کہلائے گی یہ جو آج کل دھرنے دئیے جارہے ہیں،جلسے جلوس نکالے جارہے ہیں اس کے پیچھے بھی چوری کارفرماہے عمران خان کا کہناہے کہ موجودہ حکمرانوںنے دھاندلی کرکے الیکشن چرایاہے ہم اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔۔۔عمران خان اوران کے ساتھی تو مسلسل دو ماہ سے روزانہ دھرنا دئیے جارہے ہیں ا ور ہم کالم چراکر اپنے نام پر چھپوانے والوںکی اس قبیح حرکت پررولاہی ڈال سکتے ہیں دھرنا دینے کی سکت ہم میں نہیں کہ پہلے دھرنا دینے کا خیال ہی آیا تھا لیکن کسی سیانے نے سمجھایا کہ اگر عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنوںکی طرح یہ دھرنا پھیلتاہی گیا تو پھر کیا کروگے؟ ہم ڈر گئے کہ کہیں دھرنا گلے ہی نہ پڑ جائے۔۔۔اورپھر خوفزدہ ہوکر ایسا کرنے کا ارادہ ترک کردیا ایک بارہم نے کالم چوروںکی گوشمالی کیلئے ان کی تصویروںپر نظر دوڑائی یقین جانئے انہوںنے ایسے ایسے اندازسے پوزبنائے ہوئے تھے جیسے وہ سقراط، بقراط یا ارسطو کے ہم پلہ ہوں۔

علامہ اقبال نے ان سے انداز مستعار لے رکھا ہو نام بھی ایسے فصیح، بلیغ اورنادر کہ جیسے دستار فضیلت کے حقدارہوں پھر دل نے کہا دوسروںکا حق مارنے والے اتنی عزت کے حقدارتو نہیںہوسکتے ان کو تو ناک ڈبونے کیلئے چلو بھر پانی ہی کافی ہوتاہے۔۔۔جیسے ایک سیاستدان نے کہا تھا ڈگری ۔۔ ڈگری ہوتی ہے اصلی یا نقلی کیافرق پڑتاہے لگتاہے کالم چوروںکا بھی یہی مسلک ہے۔۔۔خیر یہ تو ہمارا اپنا رونا تھا جب تک لکھنے لکھانے کا شوق ہے ان سرقہ کرنے والوںسے پالا تو پڑتے رہنا یقینی ہے لیکن اس خوف سے اپنا مشن ترک کرنا کوئی دانشمندی نہیں ان چوروںپر چارحرف بھیج کر لکھتے رہنا چاہیے صبح لکھنا ۔۔۔شام لکھنا۔۔۔ عمر اپنی تمام لکھنا۔۔۔کہ یہی زندگی کی علامت ہے اورسرقہ کرنے والے بے علامت لوگ جو ساری زندگی نقل مارنے کے باوجود اپنی ذات میں صلاحیت پیداکرنے سے قاصررہتے ہیں کیونکہ کاغذکے پھولوںسے خوشبو کی خواہش رکھنے والوںکا یہی حشرہوتاہے اور یہی انجام۔۔۔وقتی طورپر تو ان کی واہ واہ ہوسکتی ہے۔

لیکن جب حقیقت عالم پر کھلتی ہے تووہ دلوںسے اتر جاتے ہیں اور قارئین ایک دوسرے کو Messagکرکے کہتے ہیں فلاںکو نہ پڑھو ۔۔۔اعتبارمت کرنا یہ تو کالم چورہے۔۔اگرکسی محفل میں یہی بات کوئی منہ پرکردے تو کیاحالت ہوگی۔۔کیا درگت بنے گی ۔۔کبھی سوچاہے سرقہ کرنے والو۔۔۔سجادحیدر یلدرم نے توکہا تھا مجھے میرے دوستوں سے بچائو ہم کہتے ہیں ان نقلچو چوروںسے بچائو جو ہماری” کمائی”پر قبضہ کررہے ہیں قبضہ گروپ کہیں کے۔۔۔کہتے ہیں گرمیوںمیں چیزیں پھیلتی ہیں اور سردیوںمیں سکڑ جاتی ہیں شاید اسی بناء پر آج کل دھرنے سکڑ سکڑ سے گئے ہیںجبکہ عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی دھواں دھار تقریروںنے سیاسی ماحول گرمادیاہے شاید اسی لئے بڑے بھرپور جلسے ہورہے ہیں نئے نئے نعرے ایجاد کئے جارہے ہیں۔۔۔نغمے گائے جارہے ہیں شرکاء رنگ برنگے لباس زیب ِ تن کرکے شریک ہوتے ہیں تو جیسے بہار کا گماں ہونے لگتاہے۔

عمران خان مبینہ طورپرالیکشن چرانے والوںکے خلاف سراپااحتجاج بنے ہوئے ہیںمیاں نوازشریف کا کہناہے ہم نے ووٹ نہیں چرائے قوم نے ہمیں ہیوی مینڈیٹ دیاہے یہ سیاسی معاملات اپنی جگہ پر ہمیں اس سے کیا لینا دینا سیاست ۔۔۔تو سیاستدانوںکا کام ہے برسرِ اقتدار ہر سیاستدان ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کے لئے سیاست میں آتاہے مخالفین جیلس ہوکر الزامات لگاتے رہتے ہیں بے صبرے! 5سال آرام سکون سے عوام کی خدمت بھی نہیں کرنے دیتے ۔۔۔لیکن ہم کیا کریں اگر کالم چرانے والے یہ کہنا شروع کردیں ہم نے سرقہ نہیں کیا کالم اچھا لگا دل نے ہیوی مینڈیٹ دیدیاہم نے اپنے نام کے ساتھ چھپوالیا۔۔۔ایویں رولاکیوں ڈالاہواہے؟۔۔۔شورکس بات کا؟تم اور کالم لکھ لو ہم نے تمہیں کیا روک رکھاہے کالم ہی اپنے نام چھپوایاہے کوئی نوٹ تونہیںچھینے ۔۔۔کوئی ووٹ تو نہیں چھینے ۔۔جو عمران خان کی طرح تلملاتے پھرتے ہوسرور صدیقی ! تم کالم نگار نہیں سیاستدان لگتے ہویہ کالم نگاری چھوڑو سیاست کرو ۔۔۔سیاست یاپھر دھرنے میں چلے جائو۔۔۔انقلابیو!تمہیں ایک اور ساتھی مبارک ہو۔

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Voilence
Previous Post سقوط ڈھاکہ کو 43 برس بیت گئے !
Next Post سردار ایاز صادق نے این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ چیلنج کر دی
Ayaz Sadiq

Related Posts

Long wishes are fulfilled of Chinese "ice boy"

چینی ’’آئس بوائے‘‘ کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

February 1, 2018
ch. razi hassan dhal, senior, leader, ppp, youth wing, france

عوام کے دلوں کی دکھڑکن بلاول بھٹو کووزیراعظم بنانا پیپلز یوتھ کا مشن ہے، چوہدری رضی حسن

January 18, 2019
What success did Nawaz Sharif get while in jail? Great news was heard on Muslim legions

جیل میں بیٹھے نواز شریف کو کونسی کامیابی مل گئی؟ مسلم لیگیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

September 4, 2019
After the death of Abdul Satar Edhi, 30% reduction in donation

عبدالستار ایدھی کے بعد سے عطیات میں 30 فیصد تک کمی

October 3, 2017
© 2026 Yes Urdu - Overseas Urdu News. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.